افغان امن مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کے لیے طالبان کے لیےءکوئی پیشگی شرائط لاگو نہیں کی گئیں ، حقانی گروپ سمیت تمام طالبان گروپس کو دعوت دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک عرصہ سے بھارتی تسلط میں ہیں، کشمیری 1989ء سے آزادی حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کیے لیے خودارادیت کی جنگ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، کشمیر یوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت بھارتی مظالم کی ایک داستان ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چار ممالک کے تعاون سے افغان امن مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کے لیے طالبان کے لیے کوئی پیشگی شرائط لاگو نہیں کی گئیں ۔ ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ امن مذاکرات کے لیے حقانی گروپ سمیت تمام طالبان گروپس کو دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کیاہے ، لیکن بھارت نے آج تک سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔

پاکستان اوربھارت کے مابین سمجھوتا بس سروس بحال ہو چکی ہے،سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس کے تمام بھارتی مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ انقرہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کمزوری نہیں دکھائے گا ، پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور ضرب عضب کے آخری مرحلے کا اعلان ہمارے اس عزم کی عکاسی ہے۔