ایئر نیوزی لینڈ کو ریکارڈ منافع

جمعرات 25 فروری 2016 13:10

ویلنگٹن۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ کی فضائی کمپنی ایئر نیوزی لینڈ نے ریکارڈ منافع حاصل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فضائی کمپنی ائر نیوزی لینڈ کے مطابق انھیں گذشتہ سال کی آخری ششماہی میں ریکارڈ338 نیوزی لینڈ ڈالر(225 ملین ڈالر )کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جبکہ 2014 کی آخری ششماہی کے مقابلے میں 154فیصد زیادہ ہے۔ادارے کے چیئر مین ٹونی کارٹر نے کہا کہ ائر نیوزی لینڈ کو سال 2015میں تیل کے نرخوں میں کمی نے ادارے کے اخراجات گھٹانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے آپریشنز کی ڈیمانڈ میں 17فیصد اضافہ ہوا اور اس سے آپریٹنگ ریونیو 12فیصد سے2.7 فیصد زیادہ رہا،انھوں نے کہا کہ ادارے کی آمدنی میں32 فیصد سے 457 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔