ہری پور،ضلع ناظم کا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی میں موجود مریضوں کی مشکلات کے حل کیلئے احکامات جاری

جمعرات 25 فروری 2016 13:09

ہری پور۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) ضلع ناظم عادل اسلام نے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی میں موجود مریضوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مریضوں نے انہیں اپنی مشکلات سے اور ہسپتال میں عدم دستیاب سہولیات بارے بتایا۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم عادل اسلام نے عملہ کو صفائی کی حالت کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی مریضوں کے ساتھ ناروا رویہ اور ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں نے ان کی ہسپتال آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور ہسپتالوں میں چیکنگ اور چھاپوں سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔