اسسٹنٹ کمشنر سید عباس علی بخاری کی حویلیاں بازار میں کارروائی، گرانفروشوں پر بھاری جرمانے

جمعرات 25 فروری 2016 13:06

حویلیاں۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنر سید عباس علی بخاری نے حویلیاں بازار میں سبزی فروشوں اور کر یانہ سٹوروں پر سرکاری مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ نرخ پر اشیاء فروخت کرنے والوں پر چالان کئے۔ گرانفروشوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سید عباس علی بخاری نے نانبائیوں کو رو ٹی کے کم وزن، کباب فروشوں، بیف شاپ کو بدھ (چھٹی والے دن) گوشت فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں۔

4 بیف شاپ پر بھاری جرمانوں سمیت وارننگ بھی دی گئی ہے۔ اس موقع پر سید عباس علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں پر بھاری جرمانے کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے، آپریشن کو سیاسی و سماجی عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔