حویلیاں،ویلج کونسل مجہوہاں سے جنرل کونسلر سردار محبوب مسلم لیگ (ن) میں شامل

جمعرات 25 فروری 2016 13:06

حویلیاں۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) ویلج کونسل مجہوہاں سے جنرل کونسلر سردار محبوب نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) علاقہ میں ترقی کی ضامن ہے، بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مکمل حمایت کر کے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مجہوہاں میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :