ہزارہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہندکو مشاعرہ پرسوں مانسہرہ میں منعقد ہو گا

جمعرات 25 فروری 2016 13:06

مانسہرہ۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) ہزارہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہندکو مشاعرہ ہفتہ کو مانسہرہ میں منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام مانسہرہ میں منعقدہ مشاعرہ میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادیب اپنے کلام پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

مشاعرہ کے حوالہ سے منتظمین نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، لوگوں کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے مشاعرہ میں شرکت کیلئے کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ ہر شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی قبیلہ سے ہو، بغیر دعوت نامہ کے ہندکو مشاعرہ میں شرکت کر سکتا ہے۔ علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشاعرہ میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔