کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 13:06

کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا

سکھر(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا ، سکھر میں کلب میچ کے دوران بلے با ز باؤنسر کھیلتے ہوئے زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے میونسپل سٹیڈیم میں سندھ سٹار کلب اور الشہباز کلب کے مابین میچ میں سندھ سٹارز کی جانب سے دیئے گئے 193رنز کے ہدف کے تعاقب میں الشہباز کرکٹ کلب کے اوپننگ بلے باز پرویز مخالف باؤلر کے باؤنسر کو کھیلنے کی کوشش میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اس حادثے کے فوری بعد امپائر ز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کئی بلے باز باؤنسرز کی زد میں آکر زخمی ہوچکے ہیں اور آسٹریلیا کے فلپ ہیوگزنومبر 2014ء میں ایک ایسے ہی حادثے میں اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :