ایبٹ آباد،نواں شہر پولیس کا دھمتوڑ میں چھاپہ ، 3 جواری آلات قمار بازی سمیت گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 13:05

ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) نواں شہر پولیس نے دھمتوڑ میں چھاپہ کے دوران3 جواریوں کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی برآمد کر لئے۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے لکڑی سے بھری سوزوکی برآمد کر کے لکڑی محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر شہریار خان نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ دھمتوڑ میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 3جواری گلزار، سفیر شاہ اور سائیں محمد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2500 روپے نقدی اور تاش برآمد کر لئے ہیں۔

تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواں شہر پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران سوزوکی کو روک کر قیمتی لکڑی برآمد کر لی ۔ پولیس نے ٹمبر سمگلر شاہدکو گرفتار کر کے محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے ٹمبر سمگلر پر 30 ہزار روپے جرمانہ کر کے قیمتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :