نصر الله خان سی اینڈ ڈبلیو یونین ایبٹ آباد کے صدر اور پرویز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

جمعرات 25 فروری 2016 13:05

ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) نصر الله خان عرف (بھٹو) سی اینڈ ڈبلیو یونین ایبٹ آباد کے صدر اور پرویز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ سی اینڈ ڈبلیو یونین ایبٹ آباد کا اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سی اینڈ ڈبلیو یونین خیبر پختونخوا کے صدر ملک نثار اور ہزارہ ڈویژن کے صدر حبیب الله عمر زئی کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد نصر الله خان عرف (بھٹو) کو سی اینڈ ڈبلیو یونین ایبٹ آباد کا صدر اور پرویز خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خورشید تنولی، نائب صدر مظہر علی، نعیم گل جائنٹ سیکرٹری اور بابر خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :