ایبٹ آباد،خاکسار تحریک نے حویلیاں ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا

جمعرات 25 فروری 2016 13:05

ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) خاکسار تحریک نے حویلیاں ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے ایوان تجارت اور سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ حویلیاں ہسپتال اپ گریڈیشن اور 7 مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالہ سے لائحہ عمل پر غور ہو گا۔

(جاری ہے)

خاکسار تحریک کے ترجمان کے مطابق خاکسار تحریک حویلیاں کے زیر اہتما م کل جمعہ کو دن 2 بجے دفتر خاکسار تحریک میں حویلیاں ہسپتال اپ گریڈیشن تحریک اور 7 مارچ شٹر ڈاؤن ہڑتال سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد ہو گا جس میں شہر کی تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سمیت منتخب نمائندوں اور ایوان تجارت کو شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ موجودہ صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :