صوبائی ڈائریکٹر ادارہ نصاب و تعلیم اساتذہ خیبر پختونخوا سید بشیر حسین شاہ کے بھائی کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 13:04

ایبٹ آباد۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) صوبائی ڈائریکٹر ادارہ نصاب و تعلیم اساتذہ خیبر پختونخوا سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد سید بشیر حسین شاہ کے بھائی کو ان کے آبائی گاؤں کوہالہ بالا لورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ وہ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوہالہ بالا میں ادا کی گئی جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی و تحصیل کونسلرز، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین، عمائدین علاقہ، وکلاء اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :