تعلیم یافتہ عورت ہی جدید نسل کی ترقی کی علمبردار ہے‘حاجی سعادت خان

جمعرات 25 فروری 2016 13:03

پشاور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) عائشہ گرلز ڈگری کالج میں فن فیئر کاانعقاد کیاگیا جس میں ایف اے ایف ایس سی ‘ بی اے ‘بی اے سی کی طالبات نے مختلف قسم کے فائن آرٹس سائنس اور کھانے پینے کے اسٹال لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین عائشہ کالج حاجی سعادت نے کہاکہ ملک میں علم کی روشنی بانٹنا میراولین مقصد ہے، علم ایک عبادت ہے اور انشاء الله اسے پھیلانے میں بھرپور کوشش کرینگے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدانور حسن نے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طالبات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پرمبارکبادی۔ ڈاکٹر محمدانور کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور بقاء کا راز خواتین کی تعلیم میں ہے، بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے جبکہ ایک تعلیم یافتہ عورت ہی جدید نسل کی ترقی کی علمبردار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :