سندھ ہائی کورٹ میں‌بل بورڈ ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ دو ہفتوں میں‌بل بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقہ ایف ٹی سی شارع فیصل سمیت ملحقہ علاقوں میں لگے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بل بورڈ ہٹانے سے متعلق ایک سماجی تنظیم نےدرخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالت اس سے قبل متعدد مرتبہ بل بورڈز ہٹانےکا حکم دے چکی ہےلیکن حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

سماجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں ذمہ داروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا بھی کی گئی ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایف ٹی سی شارع فیصل سمیت ملحقہ علاقوں میں لگے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :