خضدار :بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:55

خضدار :بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں ..

خضدار (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) خضدار میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کی تحصیل نال گروگ میں گھر میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیویز فورس نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا۔

جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا،دھماکے سے دو گھر بھی تباہ ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد علی اکرم کے مطابق علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ دھماکے کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں کہ دھماکابارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری تھی۔

متعلقہ عنوان :