بہاولنگر میں ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:45

بہاولنگر(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) بہاولنگر میں ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانا تخت محل پولیس کے مطابق کیکری جھنڈیکا کی علاقے میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مارکررہے تھے - پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی -جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین ڈاکو کار اور رائفل چھوڑکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے فرار ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :