وزیر اعظم نواز شریف کا مظفر آباد میں قومی صحت پروگرام پری پول دھاندلی ہے ، پاکستان عوامی تحریک ک سربراہ طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : مظفر آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قومی صحت پروگرام کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا قومی صحت پروگرام انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے، انہوں نے کہ حکمران لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل اعلان کیے گئے کسان پیکج کا اب بھول کر بھی ذکر نہیں کرتے، طاہر القادری نے مزید کہا کہ ملک میں انتخابی قوانین پر عمل در آمد کروانے اور عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے۔