نیپالی حکام نے مسافر طیارے میں سوار تمام23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:40

کٹھمنڈو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء)نیپالی حکام نے مسافر طیارے میں سوار تمام23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں گرنے والے طیارے کا دس منٹ میں ہی کنٹرول روم سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔نیپال میں نجی مسافر کمپنی کا طیارہ دارالحکومت کٹھمنڈو کے مغرب میں واقع شہر پوکھرا سے جومسوم جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

طیارے میں عملے کے تین ارکان اور دو بچوں سمیت ت23 افراد سوار تھے۔ طیارہ اچھے موسم میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔ لیکن چند منٹ میں ہی اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔نیپالی سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے بعد تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔نیپال میں ہوا بازی کے شعبے کا ریکارڈ خراب رہا ہے۔ اب تک ہونے والے70 حادثات میں 700 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔28 ستمبر 1992 کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ بھی تباہ ہوا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 167 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔