پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے ، توقیر ضیاء

جمعرات 25 فروری 2016 12:39

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے ، توقیر ضیاء

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) توقیرضیا نے پی ایس ایل کوپاکستان کرکٹ کے نئے دورکا آغاز قراردیدیا، سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت پی سی بی کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے کئی مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں، ایونٹ کروانے کی کوشش ایک عرصے سے جاری تھی، نسیم اشرف اورذکا اشرف بھی پیشرفت کی خواہش رکھتے تھے لیکن بوجوہ اس منصوبے کوعملی جامہ نہیں پہناسکے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت بڑی کامیابی ہے جس پر پی سی بی کومبارکباد پیش کرتا ہوں، انٹرنیشنل پلیئرزکسی ایونٹ کا حصہ بنیں توان کی میزبان کرکٹرز سے دوستیاں اور روابط بڑھتے ہیں، ٹورنامنٹ کامیاب ہو تو آئندہ کیلیے ان کا اعتماد بھی بڑھتا ہے، یہی غیر ملکی کرکٹرز آپ کی انتظامی صلاحیتوں کے حوالے سے اچھا تاثر لیکراپنے وطن واپس جاتے ہیں تو ملک کے بارے میں غلط تصورات ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔