اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

حج پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد کروایا جائے گا، سردار محمد یوسف

جمعرات 25 فروری 2016 12:28

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے کوٹے میں اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی تو حجاج کی تعداد میں اضافے کاامکان ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جدہ میں پاکستانی تاجر غلام حسن بید اللہ کی جانب سے دیے گئے عشا ئیہ سے خطاب کیا۔

ان کاکہناتھاکہ اس مرتبہ حجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائیگی اور حج پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیت کامران بٹ ، محبوب سعید، عامل عثمانی اور فاروق محمد بھی موجود تھے۔حجا ج کی رہائش کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جن میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی ،ڈائریکٹر حج مکہ امتیاز شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیف انور ، سفیر پاکستان منظور الحق اور خادم بٹ شامل کیے گئے ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں امن و اما ن کی صورتحال بہتر بنانا تمام مذہبی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے، لہٰذا ہماری وزارت تمام مسلکوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مرکزی کونسل کے قیام پر غور کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :