ملتا ن ،نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے18 سالہ نوجوان جاں بحق

جمعرات 25 فروری 2016 12:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ملتان کے نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 18سالہ نوجوان دم توڑ گیا جس پر اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18سالہ شایان کو بیٹ میں درد کے باعث اہل خانہ نے نشتر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ نے ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا اور سٹرک بند کر دی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

متعلقہ عنوان :