چیئرمین نیب میرے کیخلاف جھوٹے مقدمات کی تحقیقات خود کریں :شرجیل میمن

جمعرات 25 فروری 2016 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ وہ چیئرمین نیب کو خط لکھ رہے ہیں کہ وہ میرے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن کا کہناتھا کہ ان کیخلاف وفاقی حکومت کی ذاتی خواہش پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اور ریفرنس نہ ہونے کے باوجود میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین نیب کو خط لکھ رہے ہیں ان کیخلاف جھوٹے مقدمات ہیں ان کی تحقیقات وہ خود کریں

متعلقہ عنوان :