سپریم کورٹ بینک آف پنجاب فراڈ کیس

شیخ حارث افضل کی درخواست ضمانت پر بینک آف پنجاب اور قومی احتساب بیورو کو نوٹسز جا ری

جمعرات 25 فروری 2016 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب فراڈ کیس میں شیخ حارث افضل کی درخواست ضمانت پر بینک آف پنجاب اور قومی احتساب بیورو کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے تین مارچ تک جواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کے روز شیخ حارث افضل کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شیخ حارث افضل تمام تر مطالبات پورے کرچکے ہیں زیادہ تر رقم بھی واپس ہوچکی ہے کافی عرصے سے جیل میں بھی ہیں ان کی ضمانت منظور کی جائے اس پر عدالت نے کہا کہ دوسرے فریقین کو سن لیتے ہیں پھر اس پر فیصلہ کردینگے عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی ہے

متعلقہ عنوان :