سیالکوٹ، خاتون سمیت 5افراد کا ڈاکٹر پر حملہ، بدترین تشدد کے بعد کلینک توڑ پھوڑ
جمعرات 25 فروری 2016 12:18
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) تحصیل سیالکوٹ کے گاؤں ڈھلے والی میں گزشتہ روز ایک خاتون سمیت 5افراد کا ڈاکٹر پر حملہ اور بدترین تشدد کر کے لہولہان اور کلینک توڑ پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ ڈھلے والی میں واقع ہڈی جوڑ ابتدائی طبی امداد سینٹر کا ڈاکٹر نوید احمد اپنے کلینک میں موجو د تھا کہ ایک خاتون اور 5مسلح افراد کلینک میں آئے اور ڈاکٹر نوید احمد کی مارپیٹ شروع کردی۔
ملزمان نے ڈاکٹر نوید احمد کو مار مار کر لہولہان کردیا جس سے ڈاکٹر نوید احمد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس وقت مسلح افرادڈاکٹر نوید احمد کو غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ اہل علاقہ کی مداخلت نے ڈاکٹر اور حملہ آوروں کے درمیان بیچ بچاؤ کر ایا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر نوید احمد کو شدید زخمی حالت میں کوٹلی لوہاراں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں پر ڈاکٹر نوید احمد ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او محمد خان نفری کے ہمراہ فورا ً موقع پر پہنچ گے۔ پولیس کو دیکھ کر مسلح افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شوکت کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شرو ع کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.