کراچی میں‌اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح ، پولیس اہلکار بھی محفوظ نہ رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : کراچی میں جہاں ایک جانب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے وہیں دوسری جانب اسٹریٹ جرائم کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں موجود لٹیروں نے شہریوں کا جینا حرام کرنے سمیت ان میں عدم تحفظ کے احساس کو بھی خاصی ہوا دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تو پولیس بھی اسٹریٹ کرائم سے محفوظ نہ رہ سکی۔ کراچی میں پولیس اہکار بھی اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آ گیا ، سابق آئی جی سندھ فیاض لغاری کے گھر تعینات پولیس اہلکار کو بھی لٹیروں نے نہ بخشا اور لوٹ لیا۔ پولیس اہلکار کے لوٹے جانے کے بعد شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگر پولیس بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے لگی ہے تو پھر شہریوں کو تحفظ کون فراہم کرے گا؟؟

متعلقہ عنوان :