بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کاکام تیز کردیا گیا
جمعرات 25 فروری 2016 12:17
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے صوبے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کردیا،دو درجن ملکی اور بین الااقوامی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے، پی پی ایل نے صوبے کے چار اضلاع میں سروے مکمل کرلیا۔بلوچستان زیر زمین قدرتی خزانوں سے مالا مال صوبہ ہے، یہاں سونا، چاندی ،لوہا ،ماربل جیسی معدنیات سمیت تیل اور گیس کے وسیع ذخائرہیں ، پندرہ سال کی بے امنی کے باعث صوبے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام رک گیا تھا تاہم اب حالات میں بہتری کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے تعاون سے گیس اور تیل کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ معدنیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اس وقت سونے اور تانبے، تیل وگیس سمیت قدرتی وسائل کے 42 بڑ ے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے خضدار،لسبیلہ، خاران ،حب اور بارکھان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سیسمک سروے مکمل کرلیا ہے اور آئندہ برس ڈرلنگ کاکام شروع کردیاجائے گا، جبکہ سوئی میں رواں سال مزید چار کنوؤں کی کھدائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
صوبے کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کاکام ترقی کی جانب اہم قدم ضرور ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے صوبے کو مناسب حصہ بھی دیا جانا چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.