عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی

جمعرات 25 فروری 2016 12:17

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہرکردی اور کہا ہے کہ خودکوقومی ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے کام کااہل سمجھتاہوں۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فیملی کی وجہ سے کوچنگ سے الگ ہوا تھا اب صورت حال ویسی نہیں ہے چار برسوں سے قومی ٹیم سے الگ ہوں،وقت ہے کہ کرکٹ کیلئے خدمات انجام دوں۔

قومی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دینے کی خواہش ہے تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی کوچنگ میں یو اے ای نے ایشیا کپ کوالیفائی کیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر وقار یونس براجمان ہیں