تھرپارکر،غذائیت کی کمی سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

جمعرات 25 فروری 2016 12:14

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث تھر پا رکر میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 56 روز میں غذائی قلت سے انتقال کرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 175ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقجمعرات کے روز مٹھی کے سول اسپتال میں مزید 2 نومولود غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جس کے بعدگزشتہ 56روز میں مجموعی طور 175 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :