چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پی ایس ایل کی تقریب میں‌کس نے مدعو کیا؟؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 12:09

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پی ایس ایل کی تقریب میں‌کس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہماری جانب سے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کسی کو وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے علاوہ کسی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تقریب میں چئیر مین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں لیکن انہیں دعوت نامہ ہماری جانب سے نہیں بلکہ وزیر برائے ثقافت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کا گلہ بھی کیا کہ ہم نے انہیں پی ایس ایل میں مدعو نہیں کیا۔ نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ بھٹو خاندان کو دبئی میں اعلیٰ اور شاہی پروٹوکول دیا جاتا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو کو ہماری جانب سے نہیں بلکہ وزارت ثقافت کی جانب سے دبئی میں ہوئی پی ایس ایل کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔ نجم سیٹھی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: