قائداعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے تین روزہ ٹرائلز27 فروری سے شروع ہونگے

جمعرات 25 فروری 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) قائداعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے تین روزہ ٹرائلز27 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے 23 سال سے کم عمرکھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں شرکت کے خواہش رکھنے والے کھلاڑی عمر کے ثبوت کیلئے شناختی کارڈ یا ب فارم اپنے ہمراہ ضرور لائیں، شرافت بخاری نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں حصہ لے گی جو کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اپریل میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :