قومی ٹیم شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنیا زون گروپ ون میں شرکت کیلئےکل سری لنکا روانہ ہوگی

جمعرات 25 فروری 2016 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) قومی ٹینس ٹیم چین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنیا زون گروپ ون میں شرکت کیلئے(آج) جمعہ کو سری لنکا روانہ ہوگی ‘ اعصام الحق دبئی سے براہ راست سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایشیاء اوشنیا زون گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائیگی جس میں قومی ٹیم آئندہ ماہ چین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیاء اوشنیا زون گروپ ون کی تیاری کے سلسلے میں 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

عقیل خان اور یاسر خان ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی جبکہ محمد عابد مشتاق لاہور سے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہوں گے اسی طرح اعصام الحق دبئی میں بین الاقوامی مقابلوں میں مصروفیات کے باعث وہاں سے براہ راست سری لنکا میں ٹیم میں شامل ہوں گے ‘ ٹیم کے ہمراہ دو آفیشلز بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :