بچے کو جنم دینے کے کچھ ہی گھنٹوں کا بعد خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:43

بچے کو جنم دینے کے کچھ ہی گھنٹوں کا بعد خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

ہریانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): بچے کوجنم دینے کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کا آغا زکر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ خاتون کو بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے طبیعت میں کچھ بگاڑ کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ملزم کو وارڈ کے ارد گرد چکر لگاتے اور وارڈ کے اندر جھانکتے ہوئے دیکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی ایک رشتہ دار نے بتایا کہ آئی سی یو میں جس وقت یہ حادثہ ہوا تب وہاں کوئی موجود نہیں تھا ، متاثرہ خاتون نے چیخ و پکار بھی کی لیکن کوئی نہ آیا۔ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیڈ کے ساتھ مزید 8 بیڈز موجود ہیں لیکن ان میں سے کسی نے کوئی بھی آواز نہیں سنی۔