لاہور: نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی میں جسم فروشی پر مجبور کرنے والے گروہ کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:14

لاہور: نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی میں جسم فروشی پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بھیجنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امجد نامی شخص نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بھیجتا ہے جس کے بعد انہیں جسم فروش پر مجبور کیاجاتا ہے ۔ اندرون بھاٹی گیٹ کی دو بہنیں بھی امجد کے جھانسے میں آ کر دبئی پہنچیں۔

دونوں بہنوں کی والدہ رخسانہ بی بی نے سیشن عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ امجد نامی شخص نے میری دونوں بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا اور دبئی میں فروخت کر دیا گیا ہے، جہاں ملزم نے انہیں جسم فروشی کر لگا دیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری دونوں بیٹیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور اپنی حالت زار سے متعلق آگاہ کیا۔

خاتون نے درخواست میں بتایا کہ پولیس بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی، میری حکومت سے اپیل ہے کہ امجد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے میری دونوں بیٹیوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :