لاہور : لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ، دو سو افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) :لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق لیسکو نے لاہور میں جوہر تاﺅن کے علاقہ شادی وال میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میںدو سو افراد کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ، لیسکو ذرائع کے مطابق پندرہ سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کنڈے لگا کر اور میٹر ٹمپر کر کے بجلی چوری کر رہے تھے ، ملزمان سے کنڈے ، میٹر اور دیگر آلات بر آمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :