کوہاٹ سے دو افراد کے ڈھانچے برآمد ،مزید تحقیقات جاری

جمعرات 25 فروری 2016 11:03

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء )کوہاٹ سے دو افراد کے ڈھانچے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈھانچہ خاتون کا اور دوسرا مرد کا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں ڈھانچے تانڈہ ڈیم کے علاقے سے ملے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔