گوجرانوالہ میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

جمعرات 25 فروری 2016 11:02

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء )گوجرانوالہ میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں موجود مجرم کوجمعرات کی صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔

(جاری ہے)

مجرم ارشد عرف شادو نے1999 میں پنڈی بھٹیا ں کی رہائشی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔