پاکستان اور بھارت میں سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال، سمجھوتا ایکسپریس روانہ

جمعرات 25 فروری 2016 11:01

پاکستان اور بھارت میں سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال، سمجھوتا ایکسپریس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) سمجھوتاایکسپریس ایک ہفتے کے تعطل کے بعدلاہور ریلوے اسٹیشن سے بھارت کیلئے روانہ ہو گئی،ٹرین کی روانگی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال ہو گیا،ٹرین سے 107 پاکستانی اور بھارتی مسافروں نے سفر کیا ، اپنے پیاروں سے ملنے کی خوشی میں مسافروں کی خوشی دیدنی تھی۔

(جاری ہے)

سمجھوتاایکسپریس جمعرات کی صبح اپنے معمول کے وقت کیمطابق صبح 8 بجے لاہورریلوے اسٹیشن سے واہگہ کیلئے روانہ ہوئی تو پاکستان میں رْکے ہوئے بھارتی مسافروں کی جان میں جان آئی۔سمجھوتہ ایکسپریس معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ سٹیشن پر موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ اس مسئلے کو جلدی حل کرلیا گیا۔ بھارتی شہر ہریانہ میں جاری احتجاج کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی حکومت کی درخواست پر معطل کی گئی جو صورتحال بہتر ہونے پر بحال کر دی گئی ۔ سمجھوتاایکسپریس ہفتے میں2بارپیراور جمعرات کو بھارت کیلئے روانہ ہوتی ہے،ہنگاموں کے باعث گزشتہ پیرکو ٹرین بھارت نہیں جا سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :