چیئرمین سی ڈی اے کی شہر کی مرکزی سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

بدھ 24 فروری 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ہنگامی اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر ایڈمنسٹریشن، ممبر انوائرنمنٹ اور سینئر افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔اسلام آباد کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے شہر کی مراکزی سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

شہر بھر کے فٹ پاتھوں کو اپ گریڈ اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنائیں تاکہ عوام با آسانی مارکیٹوں میں جاسکیں۔ممبران سی ڈی اے اور اعلیٰ افیسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو یقین دہانی کروائی کہ شہرکے تمام مراکز میں خوبصورتی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور شہر بھر میں تمام تعمیراتی کاموں کو بلاتاخیر شروع کیا جائے گا۔۔