بلدیہ غربی کے زیر انتظام اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں،اشفاق احمد ملاح

بدھ 24 فروری 2016 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجودانتظامیہ بلدیہ غربی کے زیر انتظام اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے زیر انتظام اسکولوں کی ہنگامی بنیادوں پر دیواریں اونچی کروائی جائیں خصوصا حساس علاقوں میں موجود اسکولوں میں فوری طور پر مین گیٹ اور دیگر ضروری نوعیت کے امور کی تکمیل کیلئے حفاظتی اقدامات جلد از جلد مکمل کیئے جائیں جبکہ اسکولوں میں چوکیداری پر معمور عملے کو آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی رکھنے اور بلا ضرورت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اسکول ٹائمنگ کے دوران اندر آنے کی اجازت نہ دی جائے انہوں کہا کہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے اس ملک کا مستقبل جڑا ہے لہذا ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی موقع پر موجود افسران نے اسکولوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود اسکولوں کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات بھی برق رفتاری سے مکمل کیئے جارہے ہیں ۔