تیمرگرہ، سورہ غنڈی میں 18سالہ نو بیاہتہ دلہن کو مبینہ طورپر ذبح کر کے قتل کر دیا گیا
بدھ 24 فروری 2016 20:54
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) پولیس تھانہ ثمر باغ کے حدود گاؤں سورہ غنڈی میں 18سالہ نو بیاہتہ دلہن کو مبینہ طورپر ذبحہ کر کے قتل کر دیا گیا مقتولہ کے چا چا معمبر ولد فضل ساکن بہادر کالونی معیار کے مطابق سات ماہ قبل اس کی بھتیجی صبا گل ولد شاہ جہان ساکن بہادر کالونی معیار کی شادی فضل رازق ولد عبد الرازق ساکن سورہ غنڈئی کارتوس کلے کیساتھ ہوئی تھی ان کے مطابق مقتولہ کے دو ساسیں تھی اورکچھ ماہ قبل اس کی اپنی ایک ساس کیساتھ لڑائی ہوئی تھی تاہم معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا اور نہ ہی مقتولہ نے کبھی گھریلوں ناچاقی کا ذکر کیا تھا تاہم گذشتہ روز مقتولہ کے سسرال سے میکے کال آئی کہ صبا گل وفات پا چکی ہے اس لئے اس کی لاش لینے آپ لوگ آ جائے جس کے بعد ہم لوگ فوراََ وہاں پہنچ گئے جہاں پر صبا ء گل کو خون میں لت پت پایا اور کسی نے اس کا گلہ کاٹ کر ذبح کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا پو لیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمر باغ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا گلہ کاٹ کر قتل کر دینے کی تصدیق تو کی تاہم فوری طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے سے انکار کر دیا مقتولہ کے ورثاء کے مطابق مقتولہ کا کوئی بھائی نہیں تھا اور اس کا شوہر تین ماہ قبل سعودی عرب جا چکا ہے اس کے علاوہ مقتولہ صوم و صلاۃ کی پابند تعلیمیافتہ لڑکی تھی اور خوش و خرم زندگی گذار نے کی عادی تھی تاہم پتہ نہیں کہ کس وجہ سے ظالموں نے اسے بے دردی سے قتل کر دیا دوسری جانب تھانہ ثمر باغ پولیس کے مطابق انہوں نے مقتولہ کے دونوں ساسوں مسماۃ سلطان تاجہ زوجہ عبد الرزاق بادشاہی تاجہ زوجہ عبد الرزاق اور دیور عبید اﷲ ولد عبد الرزاق کو گرفتار کر کے دفعہ 302،34کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم تنیوں صحت جرم سے انکاری اور معاملہ کو خود کشی قرار دیں رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے،جس کی بعداہم انکشافات متوقع ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.