وزیر اعلیٰ شہباز شریف صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ روڈمیپ برائے تعلیم کی مکمل کامیابی کیلئے افسران تعلیم اور سٹاف اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر خانیوال خالد محمودشیخ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 24 فروری 2016 20:48

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر خالد محمودشیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ روڈمیپ برائے تعلیم کی مکمل کامیابی کے لئے افسران تعلیم اور سٹاف اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے یہ بات ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ای ڈی فنانس افتخار علی ‘ای ڈی ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ‘ڈی او پلاننگ فیصل شہزاد ‘ڈی ایم او صہیب اقبال ‘ڈی ای اوز ‘ڈپٹی ڈی ای اوز و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ماہ جنوری کے دوران مانیٹرنگ ٹیموں کے معائنہ جات اساتذہ ‘نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر حاضریوں طلبہ کی حاضری ‘ نان سیلری بجٹ کے استعمال ‘سکولوں میں بنیادی سہولتوں بجلی ‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صفائی کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی سی او نے ہدایت کی کہ 48گھنٹے کے اندر سکولوں میں موجود خطرناک عمارتوں کو گرانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیئے وقف کردیں۔