سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری پر پنجاب داخلے پر پابندی نواز لیگ کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں‘ جمہوری حکومت میں بد ترین نظام آمریت چلایا جا رہا ہے‘سنی تحریک عوامی طاقت ہے کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے‘ سنی تحریک کی بڑھتی ہو ئی عوامی مقبولیت سے نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے

سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کا بیان

بدھ 24 فروری 2016 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء ) سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پر پنجاب داخلے پر پابندی نواز لیگ کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ جمہوری حکومت میں بد ترین نظام آمریت چلایا جا رہا ہے۔سنی تحریک عوامی طاقت ہے ۔کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے۔ سنی تحریک کی بڑھتی ہو ئی عوامی مقبولیت سے نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

جمہوریت پسندتنظیم کو انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔پنجاب حکومت کی آ مرانہ سوچ کو مسترد کرتے ہیں ۔ عوام سانحہ ماڈ ل ٹاؤن کا انصاف چاہتے ہیں۔دہشتگرد تنظیموں کی سر پرستی کرنے والے محب وطنوں کو ڈرانے دھمکانے کی پالیسیاں اختیار نہ کریں ۔مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے قومی اداروں کو ذاتی جاگیر کی طرح استعما ل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبہ پنجاب کو مسلم لیگ نواز پولیس اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی پنجاب داخلے پر پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔نواز لیگ صوبائیت کا تعصب پھیلانا چا ہتی ہے۔پنجاب کسی کے باپ داد کی جاگیر نہیں ہے۔غیر جمہوری طر ز حکومت اور آمرانہ رویوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔سنی تحریک محب وطن اور جمہوریت پسند جماعت ہے ۔

مسلم لیگ نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔سنی تحریک کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے نواز لیگ کو جمہوری طرز حکومت اختیار کرنا چاہئے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز انتقامی سیاست کی بد ترین مثال ہے عوامی طاقت سے ایسی کسی بھی پابندی کو قبول نہیں کریں گے۔میاں شہباز شریف مسلم لیگ نواز کی پالیسی واضع کریں ایک طرف وہ دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے اتحادی اور سہولت کار ہیں جبکہ دوسری طر ف نواز لیگ قومی ایکشن پلان اور ضرب عضب کی حمایتی جماعت سنی تحریک کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی سر پرستی چھوڑنے کی بجائے امن پسند قوتوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔نواز لیگ کو اپنی آمرانہ اور انتہاء پسندانہ سوچ کو بدلنا ہوگا ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ سنی تحریک کو مسلم لیگ نواز سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔قومی اداروں کے پر کاٹنے والے پنجاب حکومت میں سربراہ ثروت اعجاز قادری پر پابندی کا بھونڈہ خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

متعلقہ عنوان :