پنجاب حکومت کا افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نظرثانی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 20:09

پنجاب حکومت کا افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نظرثانی کا ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے طے شدہ دورہ پاکستان پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نظرثانی کا فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نطر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نظرثانی کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔