نیشنل انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ نے گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دیدی،اسلام آباد نے فاٹا کو تین ایک سے شکست دی
بدھ 24 فروری 2016 19:58
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) نیشنل انڈر20 ہاکی چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ نے گلگت بلتستان کو تین صفر سے شکست دیدی باضابطہ افتتاح پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر و چیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان نے کیا ان کے ہمراہ سابق اولمپئن مصدق حسین ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت ا لله، انٹر نیشنل کھلاڑی کو کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
افتتاحی میچ خیبرپختونخوا وائٹ اور گلگت بلتستان ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں خیبرپختونخوا وائٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے دس گول سے شکست دی ۔(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کی طرف سے گیارویں منٹ میں سعید نے فیلڈ گول، تیرویں منٹ میں زاہد نے پنلٹی کارنرکے ذریعے تیسرا گول 28 منٹ میں ذاکر نے فیلڈ گول،34 ویں منٹ میں زاہد نے ، 41 ویں منٹ میں خیرالله، 44 ویں منٹ میں حیات الرحمان ، 45 ویں منٹ میں افراز ، 48 ویں منٹ میں خیر الله، 52 ویں منٹ میں زاہد اور 56 ویں منٹ میں افراز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔
ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ فاٹا اور اسلام آباد ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں اسلام آباد نے فاٹا کو تین ایک سے شکست دی اسلام آباد کی طرف سے رحیم اور شرجیل نے گو ل کئے۔ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باہمی اشتراک منعقد کی گئی ہے جس میں آزاد جموں کشمیر ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، پنجاب وائٹ اور خیبرپختونخوا وائٹ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.