سوات ٗ گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

بدھ 24 فروری 2016 18:02

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) سوات شہر اور گردو نواح میں4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سوات شہر اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ٗ زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر زیر زمین اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :