پشاور ٗ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ سرچ آپریشن ٗ 55مشتبہ افراد گرفتار ٗ چودہ افغان باشندے شامل

بدھ 24 فروری 2016 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 14افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن نودیہہ بالا ٗتاج آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیااس دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 100کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی ٗآپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجن کے قبضہ سے 3پستول، ایک کلاشنکوف اوردرجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :