پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی یکم مارچ کو منایاجائیگا

بدھ 24 فروری 2016 17:52

فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ بروزمنگل کو منایاجائیگاجبکہ اس موقع پر صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل ہیڈکوارٹرزاورمختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا جن میں قدرتی آفات ، ناگہانی واقعات، بڑے سانحات ، قومی حادثات ، سیلاب ، زلزلہ ، حالت جنگ اور امن کی حالت کے دوران شہریوں میں ان کے کردار کی ادائیگی کے بارے میں شعوری آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی جانب سے بھی مختلف پروگرامز تشکیل دےئے جارہے ہیں جس کے تحت ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام یوم شہری دفاع کے حوالے سے ایک سیمینار نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم آرٹس کونسل فیصل آباد میں یکم مارچ کو منعقد ہوگاجس میں قائم مقام ڈی سی او/ڈسٹرکٹ کنٹرولر سول ڈیفنس کنوراعجاز خالق مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

محکمہ شہری دفاع فیصل آباد کے ذرائع کے مطابق سیمینار سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مقررین اپنے خطبات کے دوران شہری دفاع کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :