سابق صدور لاہور چیمبر کی میاں نعمان کبیرکو پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 24 فروری 2016 17:52

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) سابق صدور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار، میاں شفقت علی، عرفان قیصر شیخ ، میاں محمد علی ، سہیل لاشاری اور چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق صدر قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میاں نعمان کبیرکو پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدور نے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعمان کبیر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کرینگے جس سے صوبہ پنجاب میں معدنی شعبے کی ترقی ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :