پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندر کے عمر اکمل کامیاب بلے باز، اسلام آبا د یونائٹیڈکے رسل کامیاب بالر قرار

بدھ 24 فروری 2016 17:52

پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندر کے عمر اکمل کامیاب بلے باز، اسلام آبا د ..

دبئی۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی ٹیم کوالیفائنگ فائنل میں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوئی لیکن اس کے بلے باز عمر اکمل ذاتی طور پر رنز بنانے کے حوالے سے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ انہوں نے 7میچوں کی 7اننگز میں 83.75کی اوسط سے 335رنز بنائے ۔ دوسرے نمبر پر کراچی کنگز کے بوپارا رہے جنھوں نے 9میچوں کی 8اننگز میں 54.83کی اوسط سے 329رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبر پر شرجیل خان رہے جنھوں نے 11میچوں کی 11اننگز میں 54.83کی اوسط سے 299رنز بنائے ۔ باؤلنگ میں سب سے کامیاب باؤلر اسلام آبا د یونائٹیڈکے باؤلر رسل رہے جنھوں نے 10میچوں کی 10اننگ میں 17.25کی اوسط سے 16وکٹیں حاصل کیں ۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دوسرے نمبر پر رہے جنھوں نے 9میچوں کی 9اننگز میں 16.33کی اوسط سے 15وکٹیں حاصل کیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے محمد نواز تیسرے نمبر پر رہے جنھوں نے 10میچوں کی 10اننگز میں 18کی اوسط سے 13وکٹیں حاصل کیں ۔