سول ایوی ایشن اتھارٹی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیصل آباد پر آٹھواں ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 فروری 2016 17:48

فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) وفاقی محتسب اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیصل آباد پر آٹھواں ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اسلام آباد، لاہور ،کراچی ، پشاور، کوئٹہ ، ملتان ، سیالکوٹ کے بعد فیصل آباد میں مذکورہ فسیلیٹیشن ڈیسک کے اجراء کیلئے اہم اجلاس 4مارچ بروز جمعہ کو صبح 11بجے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام شرکت کریں گے ۔

وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان سیکرٹریٹ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اہم اجلاس میں آٹھویں ون ونڈو سہولیاتی مرکز کے انفراسٹرکچر کے بارے میں ضروری امور طے کئے جائیں گے جس کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں محکمہ سمندر پار پاکستانیز کے اعلیٰ حکام ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ، وفاقی تحقیقاتی ادارہ ، پی آئی اے، نادرا، پی ٹی وی ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہو ں گے۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سہولیاتی مرکز کے قیام سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے اورانہیں تمام سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :