ڈونلڈ ٹرمپ کی نیواڈا میں کامیابی ‘ ڈیموکریٹس امیدواروں میں ہلیری کلنٹن کی برنی سینڈرس کو5 فیصد ووٹوں سے شکست
ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 17:13
لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 فروری۔2015ء) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا کامیابی حاصل کر کے اپنی دعویداری کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ نیوہیمپ شائر اور ساؤتھ کیرولینا کے بعد یہ ان کی لگاتار تیسری جیت ہے۔سینیٹر مارکو روبیو اور ٹیڈ کروز جو ایک دوسرے پر اس ہفتے تنقید کرتے رہے وہ دوسرے نمبر کے لیے مقابلہ کرتے نظر آئے۔
پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ڈبل ووٹنگ اور ایک کاکس میں بیلٹ کی کمی کے معاملے میں جانچ کر رہے ہیں۔بعض رضاکاروں نے مسٹر ٹرمپ کی حمایت میں کپڑے پہن رکھے تھے اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ ضابطے کے خلاف ورزی نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فی صد سے زیادہ ووٹ ملے جبکہ مارکو روبیو کو تقریباً 23 فی صد اور ٹیڈ کروز کو تقریباً 20 فی صد ووٹ ملے۔(جاری ہے)
لاس ویگس میں ٹرمپ کے کیمپ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب امریکی نیٹ ورک پر ارب پتی امیدوار کی جیت کے رجحانات سامنے آنے لگے۔
تاہم ذرائع ابلاغ نے ووٹنگ پر اپنے شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرمنظم قراردیا ہے۔نیواڈا میں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی، لوگوں کی لمبی قطاریں تھیں، لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ انھیں کہاں ووٹ دینا ہے اور بیلٹ کی حفاظت کا بھی اچھا انتظام نہیں تھا۔ بہر حال ووٹنگ میں بدعنوانی کے شواہد نظر نہیں آئے۔دوسری جانب ڈیموکریٹس امیدواروں میں ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرس کو پانچ فی صد ووٹ سے شکست دی ہے اور اب دونوں ہفتے کے روز ہونے والے ساؤتھ کیرولینا کے بلیک ووٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔یہ پرائمری اور کاکس کے جو ووٹ ہو رہے ہیں اس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوگا کہ کس پارٹی کی جانب سے کون نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دونوں اہم پارٹیوں کی نمائندگی کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.